ترک اسپیکرِ اسمبلی کا سویڈش ہم منصب سے ویڈیو کانفرس رابطہ

سویڈن "دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت" اور "دین اسلام کے  تقدس کے خلاف حملوں  کی اجازت  نہ دینے " جیسے معاملات میں  مثبت موقف کا مظاہرہ کرنے

2064655
ترک اسپیکرِ اسمبلی کا سویڈش ہم منصب سے ویڈیو کانفرس رابطہ

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی  کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے ویڈیو کانفرنس سسٹم کے ذریعے سویڈش پارلیمنٹ کے اسپیکر آندریاس نورلن سے  مذاکرات کیے۔

شروع سے ہی سویڈن کی نیٹو رکنیت عمل کی  بڑی  توجہ  کے ساتھ پیروی کرنے  کی وضاحت کرتے ہوئے قرتلمش نے  کہا کہ وہ اس عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی امید کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں  نے نیٹو  میں سویڈن کی رکنیت سے متعلق صدارتی یادداشت کی موصولی پر فوری طور پر دستخط کرتے ہوئے  اسے  قومی اسمبلی  کی خارجہ امور کی کمیٹی کو بھیج دیا تھا، اس موضوع پر تیار کردہ بل پر اس ہفتے کمیشن میں بحث ہونے کی امید ہے۔

قرتولموس نے کہا کہ اگر یہ تجویز کمیشن  میں منظور ہو جاتی ہے، تو اس پر ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی جنرل اسمبلی میں بحث کی جائے گی اور حتمی فیصلہ نائبین کی آزادانہ مرضی سے کیا جائے گا۔

اسپیکر   نےیہ بھی کہا کہ انہیں یقین ِ کامل ہے کہ سویڈن  عندیہ دیے گئے   معاملات خاص طور پر "دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت" اور "دین اسلام کے  تقدس کے خلاف حملوں  کی اجازت  نہ دینے " جیسے معاملات میں  مثبت موقف کا مظاہرہ کرے گا۔

پی وائے ڈی، وائے پی جی اور فیتو   سمیت  دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں مل کر کام  کرنے کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے قرتلمش نے کہا  وہ سویڈن کے ساتھ ساتھ فن لینڈ سے بھی اسی  موقف کی  توقع کرتے ہیں ۔

بات چیت کے دوران، جہاں ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، قرتلمش  نے کہا کہ وہ ترکیہ کے سلسلہ رکنیت  یورپی یونین میں سویڈن کی حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔

غزہ کی پٹی اور فلسطینی شہروں پر اسرائیل کے حملوں پر بھی  تبادلہ خیال ہونے والی  اس ملاقات  میں قرتلمش  نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو غزہ کے لیے آواز اٹھانی چاہیے اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی راہداری قائم کی جانی چاہیے۔

نورلن نے بھی کہا کہ ترکیہ سویڈش پارلیمنٹ کے لیے ایک بہت اہم ملک ہے اور وہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے ترک ہم منصب کو سویڈن مدعو  کرتے ہوئے کہا کہ  انہیں سویڈن کی پارلیمنٹ میں ان کی میزبانی کرنے پر خوشی ہوگی۔

 



متعللقہ خبریں