عظیم رہنما اتاترک کی آج 85 برسی منائی جا رہی ہے

اپنی عسکری اور سیاسی ذہانت سے ترکیہ اور عالمی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف سے لکھوانے والے مصطفیٰ کمال اتاترک کا 10 نومبر 1938 کو استنبولدولما باہچے  محل میں9   بجکر5  منٹ پر انتقال ہو ا تھا

2062833
عظیم رہنما اتاترک کی آج 85 برسی منائی جا رہی ہے

آج عظیم رہنما اتاترک 85 ویں برسی  منائی جا رہی ہے۔

اپنی عسکری اور سیاسی ذہانت سے ترکیہ اور عالمی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف سے لکھوانے والے مصطفیٰ کمال اتاترک کا 10 نومبر 1938 کو استنبولدولما باہچے  محل میں9   بجکر5  منٹ پر انتقال ہو ا تھا۔

جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 85 ویں برسی کے موقع پر ترکیہ،  شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ اور غیر  ممالک میں ترکیہ کے سفارت خانوں میں ان کی یاد میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے سپیکر نعمان قرتولموش ، دارالحکومت انقرہ میں مزارِ اتاترک  منعقد ہونے والی سرکاری تقریب اور صدارتی  محل میں منعقد ہونے والی  تقریب میں شرکت کریں گے۔

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے ا سپیکر نعمان قرتولموش نے جمہوریہ ترکیہ کے بانی غازی مصطفی کمال اتاترک کی 85ویں برسی پر ایک پیغام  جاری کیا ہے۔

قرتولموش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ہم ترکیہ کی قومی اسمبلی کے  پہلے صدر اور جمہوریہ  ترکیہ کےبانی، غازی مصطفی کمال اتاترک کی 85ویں برسی پرانہیں بڑے  احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ اللہ ان کی مغفرت کرے۔ جمہوریہ ترکیہ کے لیے اپنے جانوں کا نذرانہ کرنے والے  تمام سابق فوجیوں کے درجات بلند کرنے  کی دعا کرتے ہیں۔

محکمہ مذہبی امور نے غازی مصطفی کمال اتاترک کی 85ویں برسی منائی  گئی۔

ایوان صدر سے 10 نومبر اتاترک کی برسی کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ  جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر  جمہوریہ کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں بڑے  احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کیا  جا رہا ہے۔

یادگاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے بہادر آباؤ اجداد اور اپنی شاندار تاریخ کے ساتھ وفاداری کے اپنے فرض کے طور پر دیکھتے ہیں کہ ہم اپنے آسمانی وطن اور اس کی اقدار کو مضبوط کریں، جو ہمیں عظیم قربانیوں کے ساتھ سونپی گئی ہیں۔ آج ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی تہذیبی اقدار کو زندہ کریں، اپنی ریاست کی بقا اور اپنی قوم کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام کریں، اپنے اسلاف کی پاکیزگی کو محفوظ رکھیں۔



متعللقہ خبریں