شمالی عراق میں ترک خفیہ ایجنسی کا آپریشن، پی کےکے مالی امور کا سرغنہ ہلاک

ترک قومی خفیہ ایجنسی نے شمالی عراق میں آپریشن کے دوران پی کےکے کے تجارتی امور کے سرغنہ یادین بلوط عرف رزگار سوار کو ہلاک کر دیا ہے

2063058
شمالی عراق میں ترک خفیہ ایجنسی کا آپریشن، پی کےکے مالی امور کا سرغنہ ہلاک

ترک قومی خفیہ ایجنسی نے شمالی عراق میں آپریشن کے دوران پی کےکے کے تجارتی امور کے سرغنہ یادین بلوط عرف رزگار سوار کو ہلاک کر دیا ہے۔

حفاظتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  دہشتگرد  یادین بلوط سال 2015  کے دوران تنظیم میں شامل ہوا تھا جو کہ قندیل اور حاقورق ،آواشین کی تخریب کاریوں میں ملوث تھا۔

 یادین بلوط  پی کے کے  کو منشیات کی تجارت سے حاصل کالا دھن منتقل  کرنے میں شامل تھا جسے ترک خفیہ ایجنسی نے ایک آپریشن کرتے ہوئے ہلاک کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں