وزیر خارجہ فیدان کی غزہ سے متعلق سفارتی کوششوں کا سلسلہ جاری

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، فیدان اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ ہانکے بروئنز سلاٹ نے ملاقات کے دوران غزہ کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

2061220
وزیر خارجہ فیدان کی غزہ سے متعلق سفارتی کوششوں کا سلسلہ جاری

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے اپنے ڈچ اور چیک ہم منصبوں سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد از جلد مکمل جنگ بندی قائم کی  جانے اور   غزہ تک انسانی امداد پہنچائی جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے اپنے دونوں ہم منصبوں سے  ٹیلی فون پر بات  چیت کی ہے ۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، فیدان اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ ہانکے بروئنز سلاٹ نے ملاقات کے دوران غزہ کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ  فیدان نے اپنے ہالینڈ کے ہم منصب پر زور دیا کہ جلد از جلد مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا جائے اور فوری طور پر غزہ تک انسانی امداد پہنچائی جائے۔

ٹیلی فونک رابطے  کے دوران فیدان نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو علاقائی بحران میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔

فیدان نے  ٹیلی فونک رابطے کے دوران بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کو  جاری رکھنے  کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور یوکرین کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

حقان فیدان نے چیک وزیر خارجہ جان لیپاوسکی سے بھی ٹیلی  فون پر بات  چیت کی ہے۔

وزیر خارجہ  فیدان اور ان کے چیک ہم منصب لیپاوسکی نے فون پر بات چیت میں غزہ کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے شہریوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم "ناقابل قبول" ہیں۔

مزید برآں، فیدان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جلد از جلد مکمل جنگ بندی قائم کی جانی چاہیے اور غزہ تک انسانی امداد پہنچائی جانی چاہیے۔



متعللقہ خبریں