اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیےصدر ایردوان اوزبکستان روانہ ہونگے

صدر ایردوان آٹھ تا نو نومبر کے درمیان تاشقند میں منعقدہ  اقتصادی تعاون تنظیم کے  سولہویں اجلاس میں شریک ہونگے جو کہ دو دن جاری رہے گا

2061498
اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیےصدر ایردوان اوزبکستان روانہ ہونگے

صدر رجب طیب ایردوان کل اوزبکستان روانہ ہونگے۔

 صدر ایردوان آٹھ تا نو نومبر کے درمیان تاشقند میں منعقدہ  اقتصادی تعاون تنظیم کے  سولہویں اجلاس میں شریک ہونگے جو کہ دو دن جاری رہے گا۔

اجلاس کے دوران ایردوان  بین الوفود مذاکرات کے علاوہ   سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

 اجلاس میں اسرائیل۔فلسطین صورتحال اور فلسطین کے لیے فوری انسانی امداد کی فراہمی  سمیت رکن ممالک کے ساتھ تجارتی،اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں،اجلاس میں علاقائی تنازعات اور ترکیہ کے ساتھ بری روابط کو منسلک کرنے کی حامل زنگ زور راہداری کے تکمیلی مراحل پر بھی بات چیت ہوگی۔



متعللقہ خبریں