شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی حمایت پر ترک صدر سے اظہار تشکر

صدر ایردوان نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں اپنی تقریر میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو عظیم ترک خاندان کا ایک لازمی حصہ قرار دیا

2060251
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی حمایت پر ترک صدر سے اظہار تشکر

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم اونال استیل نے ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 10ویں سربراہی اجلاس میں پر صدر رجب طیب ایردوان  کے اپنی   تقریر میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی حمایت کرنے پر   کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں استیل نے یاد دلایا کہ صدر ایردوان نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں اپنی تقریر میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو عظیم ترک خاندان کا ایک لازمی حصہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل کے تمام اجلاس میں یہی صورتحال دیکھنے کے خواہاں  ہیں ، "میں جمہوریہ ترکیہ کے صدر جناب رجب طیب ایردوان کا ہمیں  بھر پور  تعاون فراہم کا  شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم اوستیل نے سربراہی اجلاس سےقبل  منعقدہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں  "ہمیں قبرصی ترک  عوام پر مسلط کی گئی غیر منصفانہ اور غیر انسانی تنہائی کے خلاف ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔" بیان دینے والے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ترکیہ ہر پلیٹ فارم پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی حمایت کرتا ہے، استیل نے اپنے بیان میں درج ذیل خیالات کو جگہ دی:"مجھے یقین ہے کہ جو لوگ ہر پلیٹ فارم پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ ان مضبوط پیغامات کی بدولت کبھی بھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پائیں گے، اور قبرصی ترک عوام مضبوط قدموں کے ساتھ دنیا سے بغلگیر  ہونے کا سفر جاری رکھیں گے۔"

 



متعللقہ خبریں