نیٹو نے ترکیہ کی بحیرہ اسود میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

ویڈیو میں جو سمندر میں بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے سے لے کر ان کی تباہی تک کے تمام عمل کو بتاتی ہے، بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے کی مشق میں ترک بحری کمانڈوز کے غوطہ خوروں کی فوٹیج شامل ہے

2058836
نیٹو نے ترکیہ کی بحیرہ اسود میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

نیٹو نے بحیرہ اسود میں ترکیہ کی بارودی سرنگیں  صاف کرنے کی کوششوں کو متعارف کرایا۔

ترکیہ، بلغاریہ اور رومانیہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بحیرہ اسود میں بہتی ہوئی بارودی سرنگوں سے پیدا ہونے والے خطرے کے خلاف مختلف مطالعات کر رہے ہیں۔

نیٹو، جس نے ترکیہ کے بارودی بحری جہاز TCG اکچائے پر ان کاموں کی نگرانی کی بتایا کہ کس طرح ترک جہاز بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جس کی ویڈیو سابق برطانوی بحریہ کے کمانڈو بین کوک نے تیار کی ہے۔

ویڈیو میں جو سمندر میں بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے سے لے کر ان کی تباہی تک کے تمام عمل کو بتاتی ہے، بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے کی مشق میں ترک بحری کمانڈوز کے غوطہ خوروں کی فوٹیج شامل ہے۔

نیٹو کی تیار کردہ ویڈیو کواتحاد کے اکاؤنٹس ایکس اور یوٹیوب پر جاری کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں