ترکیہ: مہمت۔ گلویف ملاقات

ملاقات میں ہم نے قہرمان ماراش میں آذربائیجان کی طرف سے تعمیر کروائی جانے والی رہائشی عمارتوں کا جائزہ لیا ہے: مہمت اوز خاصکی

2058198
ترکیہ: مہمت۔ گلویف ملاقات

ترکیہ کے ماحولیات، شہری منصوبہ بندی و موسمیاتی تبدیلیوں کے وزیر مہمت اوز خاصکی نے آذربائیجان کی سرکاری کمیٹی برائے شہری منصوبہ بندی و شہری تعمیر کے سربراہ آنار گلویف کے ہمراہ  ترکیہ کے ضلع قہرمان ماراش میں آذربائیجان کی طرف سے تعمیر کروائی جانے والی رہائشی عمارتوں سے متعلقہ کاروائیوں کا جائزہ لیا۔

اوز خاصکی نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے، برادر ملک آذربائیجان کی سرکاری کمیٹی برائے شہری منصوبہ بندی و شہری تعمیر کے سربراہ آنار گلوایف اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ آذربائیجان نے مشکل وقت میں ہمیشہ ترکیہ کا ساتھ دیا ہے۔ حالیہ ملاقات میں ہم نے قہرمان ماراش میں آذربائیجان کی طرف سے تعمیر کروائی جانے والی رہائشی عمارتوں کا جائزہ لیا ہے۔ ہم واحد ملت دو حکومتوں کے نقطہ نظر کے ساتھ ہمیشہ اپنے آذری بھائیوں کے شانہ بہ شانہ رہیں گے"۔  



متعللقہ خبریں