جمہوریہ ترکیہ  کے قیام کی صد سالہ سالگرہ پر دنیا بھر میں ترک پرچم لہراتا رہا

جمہوریہ ترکیہ  کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی تعمیراتی علامتوں میں سے ایک حیدر علیوف سینٹر کے بیرونی حصے پر ترک پرچم لہرا یا گیا

2057574
جمہوریہ ترکیہ  کے قیام کی صد سالہ سالگرہ  پر دنیا بھر میں ترک پرچم لہراتا رہا
2132828.jpg
finlandiya disisleri bakanligi 29 ekim.jpg
belarus milli kutuphane 29 ekim.jpg
mostar 29 ekim.jpg
baku haydar aliyev merkezi.jpg

جمہوریہ ترکیہ  کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر کئی ممالک نے اپنی علامتی عمارتوں اور چوکوں پر ترک پرچم کی عکاسی کی ہے۔

جمہوریہ ترکیہ  کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی تعمیراتی علامتوں میں سے ایک حیدر علیوف سینٹر کے بیرونی حصے پر ترک پرچم لہرا یا گیا ۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں شاپنگ مال کی عمارت پر دیو ہیکل ترک پرچم لہراتا رہا ۔

29 اکتوبر یوم جمہوریہ کے موقع پر قطر کی علامتی عمارتیں بھی سرخ اور سفید رنگ میں نظر آتی رہیں۔

ترکیہ کے پرچم  اور جمہوریہ ترکیہ  کے قیام کی صد سالہ سالگرہ اور "ہم جمہوریہ ترکیہ  کے قیام کی صد سالہ سالگرہ منا رہے ہیں کے الفاظ بھی جگمگاتے رہے ۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے مشہور سائبیل اسکوائر کو ترک پرچم کے سرخ اور سفید رنگوں سے منور کر دیا گیا۔

روسی خلا باز اولیگ آرٹیمیف نے جمہوریہ ترکیہ کی 100ویں سالگرہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ترک پرچم لہرا کر منائی۔

نیویارک، امریکہ میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ٹرک ترکیہ کے جھنڈوں سے لیس تھے۔

ترک-امریکن نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی میں منعقد ہونے والی تنظیم میں، جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ منانے والے ٹرکوں نے دن بھر سفر کیا۔

ٹائمز سکوائر پر لگے بورڈز پر ترکیہ کا پرچم اور جمہوریہ ترکیہ کے بانی عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک کی تصاویر آویزاں تھیں۔

فن لینڈ کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور وزارت کی عمارت کو ترکیہ کے پرچم کے رنگوں سے روشن کیا۔

بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں واقع نیشنل لائبریری کو بھی ترک پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔



متعللقہ خبریں