اسرائیل نا قابل واسپی اقدامات سے باز آ جائے، صدر ایردوان

ہمارے خطے کو جلد از جلد پاگل پن کے اس جنون سے بچانے کی ضرورت ہے، جس کی مغربی ممالک کی طرف سے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

2053950
اسرائیل نا قابل واسپی اقدامات سے باز آ جائے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی انتظامیہ سے اپنے مطالبات کا اعادہ کیا کہ وہ شہریوں کے خلاف اپنے حملوں کا دائرہ کبھی وسیع نہ کرے اور نسل کشی کے مترادف اپنی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرے۔

صدر ایردوان نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا  تھا کہ غزہ کے خلاف حملوں کی توسیع سے مزید درد، موت اور آنسوؤں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

جناب ایردوان نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ بچوں، عورتوں اور شہریوں کو قتل کرکے؛ ہسپتالوں، اسکولوں، مساجد اور گرجا گھروں پر بمباری سے سلامتی حاصل نہیں کی جا سکتی، "آپ مظالم کرتے ہوئے خوش، خوشحال، آرام سے نہیں رہ سکتے۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے اپنی خطا سے واپس لوٹنے اور ریاستی ذی فہمی سے کام لینے کے  بجائے، غیر علاقائی اداکاروں کی بھی  اشتعال انگیزی کے ساتھ کسی  تنظیم کی کاروائیاں کیں ، ایردوان نے کہا:"ہمارے خطے کو جلد از جلد پاگل پن کے اس جنون سے بچانے کی ضرورت ہے، جس کی مغربی ممالک کی طرف سے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور جس میں مغربی میڈیا تنظیمیں اسے قانونی حیثیت دینے کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں۔ میں تمام ریاستوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ غزہ میں جلد از جلد انسانی بنیادوں پر جنگ بندی  کے لیے  نیک نیتی سے ان اقدامات کی حمایت کریں۔"

صدر ایردوان نے اسرائیلی انتظامیہ سے اپنے مطالبات کا اعادہ کیا کہ وہ شہریوں کے خلاف اپنے حملوں کا دائرہ ہر گز   وسیع نہ کرے اور نسل کشی کے مترادف اپنی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرے۔

"ہمیں یقین ہے کہ مسلمانوں، یہودیوں، عیسائیوں اور ان سرزمین میں رہنے والے ہر فرد کی حفاظت کی ضمانت دینے  والے نئے میکانزم کے قیام سے پائیدار  مستقل استحکام حاصل ہو  گا۔ ترکیہ مزید بے گناہوں کا خون بہنے ، مزید انسانی المیوں کو رونما ہونے سے روکنے اور فلسطین میں تنازعات کے ناقابل ِواپسی کسی مقام تک پہنچنے سے پہلے ہی  اپنی ہر ممکنہ کوششیں  جاری رکھے گا۔"



متعللقہ خبریں