ترک مسلح افواج غزہ میں انسانی امداد اور انخلاء کے لیے تیار

اسرائیلی حملے کے بعد ترکیہ کی طرف سے فلسطین کے لیے امدادی کوششوں میں وزارت قومی دفاع کے فرائض کے بارے میں سوال کے جواب میں، وزارت قومی دفاع کے ذرائع نے کہا، ترک مسلح افواج   دی جانے والی ہدایات  کی روشنی میں  انسانی امداد اور انخلاء دونوں میں حصہ لینے کے

2053195
ترک مسلح افواج  غزہ میں انسانی امداد اور انخلاء کے لیے تیار

ترکیہ سے فلسطین کو کی جانے  والی امدادی کوششوں کے بارے میں ترک مسلح افواج دی جانے والی ہدایات کے مطابق انسانی امداد اور انخلاء دونوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حملے کے بعد ترکیہ کی طرف سے فلسطین کے لیے امدادی کوششوں میں وزارت قومی دفاع کے فرائض کے بارے میں سوال کے جواب میں، وزارت قومی دفاع کے ذرائع نے کہا، ترک مسلح افواج   دی جانے والی ہدایات  کی روشنی میں  انسانی امداد اور انخلاء دونوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع نے ترک مسلح افواج کے انخلاء اور صحت کی معاونت دونوں میں تجربے کی نشاندہی کی اور اس بات پر زور دیا کہ امدادی کوششوں کو انجام دینے میں سب سے اہم عنصر خطے میں ماحول کی موافقت ہے۔

اسرائیل نے گزشتہ شام غزہ کے وسط میں الاہیلی  بیپٹسٹ ہسپتال پر بمباری کی اور اس قتل عام میں 471 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیل کے حملوں میں 3 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق اور 12 ہزار 500 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں