ترکیہ: صدر ایردوان نے 12 ویں 5 سالہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی

اس منصوبے میں ہم نے 2053 کے ویژن کو پیش نظر رکھ کر ترکیہ کے آئندہ 5 سالوں کے لائحہ عمل کا تعین کیا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

2052089
ترکیہ: صدر ایردوان نے 12 ویں 5 سالہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے، سول سوسائٹیوں، پیشہ وارانہ تنظیموں اور کاروباری دنیا  کی مشترکہ کوششوں سے تیار کئے گئے 12 ویں ترقیاتی منصوبے کو آج اسمبلی میں پیش کر  دیاہے۔

صدر ایردوان نے سوشل میڈیا  ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ اس منصوبے میں ہم نے 2053 کے ویژن کو پیش نظر رکھ کر ترکیہ کے آئندہ 5 سالوں کے لائحہ عمل کا تعین کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ 5 سالہ ترقیاتی منصوبہ 5 بنیادی محوروں پر مبنی ہے۔ یہ محور معیاری انسان، مضبوط کنبہ، صحت مند معاشرہ، مستحکم ترقی اور مضبوط اقتصادیات ہیں۔ اس منصوبے میں ہمارا مطمع نظر ملک کی گرین اور ڈیجیٹل  تبدیلی کے ساتھ رقابت کے ماحول میں پیداوار  کو بڑھانا، آفات کے مقابل مضبوطی حاصل کرنا، قابل تجدید ماحول اور انصاف کی بنیادوں پر استوار جمہوری انتظامی نظام جیسے خصائص کا اہل بننا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ 12 ویں ترقیاتی منصوبے میں ہم نے اوسطاً 5 کی شرح سے مستحکم اور متوازن ترقی کا ہدف قائم کیا ہے۔ ان پانچ سالوں میں ہم، بے روزگاری کی شرح کو 7،5 تک گرانا چاہتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس ترقیاتی منصوبے میں ہمارا ایک اور ہدف افراط زر کو اکائی میں لانا اور 2028 کے آخر تک 4،7 فیصد ُسکیڑنا ہے۔ خدا کرے کہ نیا ترقیاتی منصوبہ   ، اپنے قیام کی سوویں سالگرہ کی طرف بڑھتے، ترکیہ کی حکومت اور ملّت کے لئے خیر و برکت والا ثابت ہو۔

واضح رہے کہ 12 واں ترقیاتی منصوبہ صدارتی نظامِ حکومت کا دوسرا ترقیاتی منصوبہ ہے اور 2024 تا 2028 کا احاطہ کرتا ہے۔ ترقیاتی منصوبہ صدر رجب طیب ایردوان کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر کو پیش کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں