ترکیہ میں قدرتی گیس کے مرکز میں متعد ممالک کی دلچسپی: صدر پوتن

ترکیہ میں قائم کیے جانے والے قدرتی گیس کے مرکز کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ آذربائیجان نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے

2049979
ترکیہ میں قدرتی گیس کے مرکز میں متعد ممالک کی دلچسپی: صدر پوتن

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ترکیہ میں قدرتی گیس کے مرکز کے قیام میں بہت سے ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

پوتن نے یہ بیان روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ روسی توانائی ہفتہ کے مرکزی اجلاس میں دیا۔

ترکیہ میں قائم کیے جانے والے قدرتی گیس کے مرکز کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ آذربائیجان نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ  وہ توقع کرتے ہیں کہ  جیسے جیسے کام آگے بڑھتا رہے گا دوسرے ممالک اس منصوبے میں شامل  ہوتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں، ہم بنیادی طور پر یورپی براعظم کے لیے قدرتی گیس کی تجارت کے لیے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم بنانے کی بات کر رہے ہیں۔ ہمارے ترک دوست، ہم اور یورپ میں ہر وہ شخص جو روسی وسائل خریدنا چاہتا ہے، اس منصوبے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

روسی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وہ ترک سٹریم اور بلیو سٹریم کے ذریعے ترکیہ کو قدرتی گیس کی موثر ترسیل جاری رکھے ہوئے ہیں اور مستقبل میں اس انفراسٹرکچر کو بڑھایا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں