اسرائیل۔فلسطین کشیدگی،ترک وزیر خارجہ کے روابط

فیدان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، مصری وزیر خارجہ سمیح شکری، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور قطری وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے

2047787
اسرائیل۔فلسطین کشیدگی،ترک وزیر خارجہ کے روابط

اسرائیل اور فلسطین میں کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ  خاقان فیدان نے اپنے کئی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق ، فیدان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، مصری وزیر خارجہ سمیح شکری، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور قطری وزیر خارجہ سے رابطہ کیا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ اسرائیل اور فلسطین کی پیش رفت کے بارے میں بات کی۔

حماس کی عسکری  شاخ القسام بریگیڈز نے کل صبح اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر طوفان الاقصیٰ  کے نام سے  حملہ کیا ہے، غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے، مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے درجنوں جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی پر حملہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں