ترکیہ: عراق کے شمال میں فضائی آپریشن، دہشت گردوں کے 22 ٹھکانے تباہ

عراق کے شمالی علاقوں میں فضائی آپریشنوں میں دہشت گردوں کے 22 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے اور کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع

2046487
ترکیہ: عراق کے شمال میں فضائی آپریشن، دہشت گردوں کے 22 ٹھکانے تباہ

ترکیہ مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمالی علاقوں متینہ، ہاکرک، گارا، قندیل اور آسوس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی آپریشنوں میں 22 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے اور کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں عراق کے شمال میں کئے گئے فضائی آپریشن کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" PKK/KCK اور دیگر دہشت گرد عناصر کو غیر فعال کرکے عراق کے شمال میں عوام اور سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں کو بر طرف کرنے اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اقوام متحدہ سمجھوتے کی 51 ویں شق کے تفویض کردہ   حقِ خود حفاظتی کو استعمال کرتے ہوئے عراق کے شمالی علاقوں متینہ، ہاکرک، گارا،  قندیل اور آسوس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے فضائی آپریشن کیا گیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "فضائی آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیرِ استعمال  غاروں، پناہ گاہوں اور ڈپووں  پر مشتمل کُل 22 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ تباہ کئے گئے  ٹھکانوں میں دہشتگردوں کے سرغنہ بھی موجود تھے۔ آپریشن میں زیادہ تر مقامی و ملّی ایمونیشن استعمال کیا گیا ہے اور کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ "ترک مسلح افواج ماضی کی طرح آج بھی اپنے ملک و ملّت کی بقاء و سلامتی کی خاطر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے اور یہ جدوجہد آخری دہشت گرد کے خاتمے تک نہایت عزم و ارادے کے ساتھ جاری رہے گی۔ آپریشن کے دوران معصوم شہریوں، دوست عناصر، تاریخی و ثقافتی ورثے اور ماحول کو نقصان سے بچانے کے لئے تمام ضروری تدابیر اختیار کی گئی ہیں"۔



متعللقہ خبریں