ترکیہ، آذربائیجان اور جارجیا مشقوں کا آغاز

آذربائیجان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ Eternity-2023 مشق آذربائیجان نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ملٹری مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ملٹری گیمز سنٹر میں شروع کی گئی ہیں

2045651
ترکیہ، آذربائیجان اور جارجیا  مشقوں کا آغاز

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ترکیہ، آذربائیجان اور جارجیا کی شرکت کے ساتھ کمپیوٹر ایڈیڈ کمانڈ پوسٹ ایکسرسائز (Eternity-2023)  کا آغاز ہوگیا ہے۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ Eternity-2023 مشق آذربائیجان نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ملٹری مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ملٹری گیمز سنٹر میں شروع کی گئی ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشق میں، جو کہ نظریاتی اور عملی حصوں پر مشتمل ہے، تزویراتی لحاظ سے اہم منصوبوں کے تحفظ کے لیے تینوں ممالک کے فوجی اہلکاروں اور متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں کی شرکت سے کام انجام دیے جائیں گے۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ مشق، جس کا مقصد تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مفاہمت کو مضبوط بنانا ہے، 6 اکتوبر تک جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں