ترکیہ: فتح پریویزا اور یومِ بحریہ کے موقع صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

فتح پریویزا کی 485 ویں سالانہ یاد کے موقع پر میں چیف ایڈمرل باربروس خیر الدین پاشا اور ان کے جوانوں  کو دعائے رحمت و مغفرت  کے ساتھ یاد کررہا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

2043322
ترکیہ: فتح پریویزا اور یومِ بحریہ کے موقع صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے پریویزا بحری فتح کی سالانہ یاد اور یومِ بحریہ کے موقع پر  خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے پیغام میں کہا ہے کہ "پریویزا فتح ہماری پُر شکوہ بحری فتوحات میں سے ایک ہے۔ اس فتح کی 485 ویں سالانہ یاد کے موقع پر میں چیف ایڈمرل باربروس خیر الدین پاشا اور ان کے جوانوں  کو دعائے رحمت و مغفرت  کے ساتھ یاد کرتا  اور ترکیہ کے سمندروں میں فرائض پر مامور ترک بحریہ کے دلیر  جوانوں کو یومِ بحریہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔



متعللقہ خبریں