ترکیہ: شام کے شمال میں 12 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا

شام کے شمال میں آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 12 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع

2040865
ترکیہ: شام کے شمال میں 12 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا

ترکیہ مسلح افواج نے شام کے شمال میں 12 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیا ن کے مطابق "شام کے شمال میں فرات ڈھال اور شاخِ زیتون  آپریشنوں کے علاقوں پر حملے کی تیاریوں میں مصروف  دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد آپریشن کیا گیا ہے۔

آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 12 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے"۔

ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے بھی عراق کے علاقے سنجار میں آپریشن کر کے دہشت گرد تنظیم PKK/YPG-YBS کے نام نہاد  پولیس اہلکار خالد ریشو قاسم کو غیر فعال کر دیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یر لی قایا نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "عراق میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملّوث "روشیدہ" کوڈ نیم والے دہشت گرد ہیلین عوزگورین اور "ہوگیر آرمانچ"  کوڈ نیم والے عوز ایر یلدرم  نے سکیورٹی فورسز  کو گرفتاری پیش کر دی ہے"۔



متعللقہ خبریں