مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے شہد کی برآمدات میں 90 فیصد اضافہ

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گرددوان  نے کہا کہ سال کے 8 مہینوں میں مشرقی بحیرہ اسود سے 734 ٹن شہد برآمد کیا گیا ہے

2038893
مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے شہد کی برآمدات میں 90 فیصد اضافہ

جنوری اور اگست کے درمیان مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے شہد کی برآمدات میں 90 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2 ملین 101 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گرددوان  نے کہا کہ سال کے 8 مہینوں میں مشرقی بحیرہ اسود سے 734 ٹن شہد برآمد کیا گیا ہے۔

گرددوان نے اس بات پر زور دیا کہ زیر بحث برآمد سے 2 ملین 101 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ہمارے علاقے سے 10 لاکھ 105 ہزار ڈالر مالیت کا 451 ٹن شہد برآمد کیا گیا تھا، اس طرح مشرقی بحیرہ اسود سے شہد کی برآمدات میں مقدار میں 63 فیصد اور قیمت میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گرددوان نے کہا کہ جنوری سے اگست کے عرصے میں اس خطے سے سب سے زیادہ شہد امریکہ  کو برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بعد اسرائیل اور سعودی عرب کا نمبر آتا ہے۔ اس عرصے میں ہمارے خطے سے امریکہ کو 1 ملین 2  ہزار 62 ڈالر، اسرائیل کو 378 ہزار 786 ڈالر اور سعودی عرب کو 2 لاکھ 134 ڈالر کا شہد فروخت کیا گیاہے۔

گرددوان نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے برعکس اس خطے سے اسرائیل، سعودی عرب، جرمنی، اردن اور آذربائیجان کو بھی شہد برآمد کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں