Eris وائرس نو افراد میں دیکھا گیا ہے: وزیر صحت فخر الدین قوجہ

پنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں، وزیر صحت قوجہ نے کہا کہ Eris کی مختلف اقسام  کو   بیرون  ممالک سے رابطہ رکھنے والے لوگوں میں دیکھا گیا ہے

2037918
Eris  وائرس  نو افراد میں دیکھا گیا ہے: وزیر صحت فخر الدین قوجہ

وزیر صحت فخر الدین قوجہ  نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم (COVID-19) کی Eris قسم 9 افراد میں دیکھی گئی  تاہم اس بارے میں کسی قسم کی کوئی  تشویش  نہیں ہونی چاہیے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں، وزیر صحت قوجہ نے کہا کہ Eris کی مختلف اقسام  کو   بیرون  ممالک سے رابطہ رکھنے والے لوگوں میں دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کسی کو اس بارے میں تشویوش میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔  Eris کی مختلف اقسام کو ہم اچھی طرح سمجھتے  ہیں   اور  اسے  9 افراد میں دیکھا گیا۔ وہ بیرون ملک اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم موجودہ اقدامات اور اپنی روزمرہ کی زندگی کو جاری رکھیں گے۔ یہ صورتحال دوسرے ممالک میں عام ہے، اور یہ ہمارے ملک میں بھی سامنے آئی ہے۔  ہم اپنے بزرگوں اور بیمار مریضوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔



متعللقہ خبریں