ترکیہ لیبیا کی امداد کو جاری رکھے ہوئے ہے: وزیر صحت فخر الدین قوجہ

وزیر صحت قوجہ  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وزارت نے 2 ایمرجنسی رسپانس یونٹ، طبی استعمال کی اشیاء، بہت سے جنریٹر، ادویات اور طبی آلات کے ساتھ ساتھ 11 افراد پر مشتمل نیشنل میڈیکل ریسکیو ٹیم روانہ کی ہے

2037187
ترکیہ لیبیا کی امداد کو جاری رکھے ہوئے ہے: وزیر صحت فخر الدین قوجہ
tika libya.jpg

وزیر صحت فخر الدین قوجہ  نےکہا ہے کہ ترکیہ  سیلاب کی تباہی سے متاثر ہ لیبیا کی صحت کے شعبے میں امداد کے لیے  148 طبی عملہ روانہ کرہا ہے۔

وزیر صحت قوجہ  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وزارت نے 2 ایمرجنسی رسپانس یونٹ، طبی استعمال کی اشیاء، بہت سے جنریٹر، ادویات اور طبی آلات کے ساتھ ساتھ 11 افراد پر مشتمل نیشنل میڈیکل ریسکیو ٹیم روانہ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیبیا  کو 159 رکنی طبیپہلے ہی سے علاقے میں اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مزید 148 اہلکار بھیجنے کے علاوہ  2 مکمل طور پر لیس فیلڈ ہسپتال اور 6 ایمرجنسی رسپانس یونٹ، 10 ایمبولینسیں، 6 ایمرجنسی رسپانس گاڑیاں اسیبھی روانہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) نے لیبیا میں ’ڈینیل‘ طوفان کے بعد آنے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث خطے کو پینے کے صاف پانی اور توانائی فراہم کرنے والی خوراک پر مشتمل 5 ہزار فوڈ پیکج  روانہ کیے ہیں۔

تیکا  کی طرف سے دیے گئے تحریری بیان کے مطابق، یہ امداد گزشتہ شام لیبیا کے ریڈ کریسنٹ کو پہنچائی گئی تھی جو آج آفت زدگان میں تقسیم کی جائے گی۔

 10 ستمبر کو وسطی بحیرہ روم سے متاثر ہونے والے اور لیبیا کے مشرق سے ٹکرانے والے "ڈینیل" طوفان کی وجہ سے آنے والی سیلاب کی تباہ کاریوں میں 6 ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں افراد لاپتہ  ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں