ایک آزاد اور بہترین معاشرے پر مبنی آئین ضروری ہے: ایردوان
صدر نے کہا کہ ایک نیا سول، ڈیموکریٹک ،آزاد اور رواداری پر مبنی آئین ہمارے اہداف کا حصہ ہےجس کی تکمیل کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ انسانی اقدار،انفرادی قومیت اوران کی فراوانیت پر مبنی معاشرے کا عکاس ایک آئین ہماری ترجیح ہوگی ۔
صدر ایردوان نے انقرہ میں منعقدہ نئے مقننہ سال پر مبنی سمپوزیئم سے خطاب کیا ۔
صدر نے کہا کہ ایک نیا سول، ڈیموکریٹک ،آزاد اور رواداری پر مبنی آئین ہمارے اہداف کا حصہ ہےجس کی تکمیل کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ آئین ترامیم کے اعتبار سے ناکافی ہے جس کی برقراری سے ملکی سیاسی نظام اور معاشرے پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے لہذا انسانی ترجیحات ، انفرادی قومیتوں اور روداری کے عکاس پر مبنی معاشرے کے لیے آئین میں تبدیلی لازمی ہے، اس کے لیے سیاسی جماعتوں ،سماجی تنظیموں ،ماہرین تعلیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ آئیں تاکہ ایک بہترین آئین کی تشکیل نو پر بات چیت ہو سکے۔
نئے آئین کے ہدف سے متعلق صدر نے کہا کہ ایوان کے تمام سیاسی گروہوں سے مذاکر ات کریں گے اور اگر اس میں مثبت پیش رفت ہوئی تو یہ سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔