"یوم ظفر" امور دفاع کا خصوصی پیغام

کلپ میں کہا گیا تھا کہ غازی مصطفی کمال پاشا کی طرف سے دیے گئے "یلغار"  کے حکم کے  بعد ، ترک مسلح افواج، ہمیشہ اپنی قوم کی کمان میں مقامی اور قومی ٹیکنالوجی سے لیس روز بروز مضبوط ہو رہی ہے  اور اپنی طاقت اور ذمہ داری سے آگاہ ہے

2030866
"یوم ظفر" امور دفاع کا خصوصی پیغام

وزارت  دفاع  نے 30 اگست کو یوم  ظفرایک ویڈیو کلپ کے ساتھ منایا ہے۔

وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے کلپ میں جنگی لمحات کی پرانی تصاویر ہیں اور ترک مسلح افواج کی جانب سے ملکی اور قومی ہتھیاروں، گولہ بارود اور گاڑیوں کے ساتھ جو آپریشن اور مشقیں کی گئی ہیں  وہ   ان کے   پاس آج  بھی موجود ہیں۔

کلپ میں کہا گیا ہے کہ 30 اگست یونانی فوج کے لیے آخری دن ہے،

کمانڈر انچیف مصطفی کمال پاشا نے 30 اگست کو اپنی فوجوں سے کہا کہ تمہارا پہلا ہدف بحیرہ روم ہے" آگے بڑھو"اس  حکم سے دوپہر میں شدت اختیار کرنے والی لڑائی شام تک جاری رہی، یونانی فوج پوری طرح منتشر ہو گئی اور یونانیوں کو بہت زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا اس طرح یونانی فوج کی یلغار کی تحریک جس کا مقصد ازمیر میں اتر کر اناطولیہ پر حملہ کرنا تھا  وہ   یونانیوں کے سمندر میں ڈوبنےکے ساتھ ختم ہوگیا۔

کلپ میں کہا گیا تھا کہ غازی مصطفی کمال پاشا کی طرف سے دیے گئے "یلغار"  کے حکم کے  بعد ، ترک مسلح افواج، ہمیشہ اپنی قوم کی کمان میں مقامی اور قومی ٹیکنالوجی سے لیس روز بروز مضبوط ہو رہی ہے  اور اپنی طاقت اور ذمہ داری سے آگاہ ہے ۔

کلپ میں کہا گیا ہے کہ "ہم اتاترک سمیت اپنے شہداء اور بہادر سابق فوجیوں کو   مغفرت و تشکر سےیاد کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ۔



متعللقہ خبریں