ترکیہ اور ہنگری کے درمیان قدرتی گیس معاہدہ طے

اس معاہدے میں ترکی کے ایل این جی انفراسٹرکچر اور دونوں ممالک کی قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے مشترکہ مفادات  کے دائرہ عمل میں استعمال پر تعاون شامل ہے

2027185
ترکیہ اور ہنگری کے درمیان قدرتی گیس معاہدہ طے

ترکیہ سے ہنگری کو قدرتی گیس کی برآمد کا معاہدہ طے پایا ہے۔

پائپ لائنز پیٹرول ٹرانسپورٹ کارپوریشن BOTAŞ  نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ BOTAŞ اور ہنگری کی سرکاری کمپنی MVM  سی ای انرجی  کے درمیان توانائی کے شعبے میں ترکیہ  کے اسٹریٹجک اہداف اور  قدرتی گیس کا مرکز بننے کے وژن کے مطابق قدرتی گیس کی برآمد کے ایک تاریخی نوعیت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کل ہنگری میں منعقدہ تقریب میں، توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپ ارسلان بائراکتار اور ہنگری کی وزارت برائے توانائی کے پبلک ایڈمنسٹریشن کے انڈر سیکرٹری اور MVM CEEnergy کے چیئرمین گابر سیپیک کی سرپرستی میں  BOTAŞ کے جنرل منیجر اور بورڈ کے چیئرمین برہان اوزکان اور MVM کے سربراہان نے شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ سے ہنگری کو قدرتی گیس کی ترسیل اگلے سال سے شروع ہونے کی امید ہے اور اس معاہدے میں ترکی کے ایل این جی انفراسٹرکچر اور دونوں ممالک کی قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے مشترکہ مفادات  کے دائرہ عمل میں استعمال پر تعاون شامل ہے۔



متعللقہ خبریں