قرآن کریم کی گستاخیوں کی کاروائیوں پر غور کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

ترک وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام دشمنی کے خلاف ممکنہ اقدامات پر روشنی ڈالی

2018561
قرآن کریم کی گستاخیوں  کی کاروائیوں پر غور کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

وزیر خارجہ حقان فیدان نے قرآن کریم کی گستاخی کے معاملے میں  اسلامی تعاون تنظیم کی18 ویں وزرائے خارجہ کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کیا۔

دفتر خارجہ نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  اسلامی تعاون تنظیم  نے  دین اسلام کے خلاف   کاروائیوں کے حوالے سےآن لائن  ایک  ہنگامی  اجلاس منعقد کیا ہے۔

پیغام میں   کہا گیا ہے کہ ترک وزیر خارجہ نے حالیہ ایام میں خطہ یورپ میں ہمارے مقدس کتاب قرآن کریم  پر  حملوں اور گستاخیوں   کی کاروائیوں پر غور کرنے کےزیر مقصد ترکیہ کی کوششوں سے منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے   وزراء خارجہ کونسل کے  اجلاس میں آن لائن شرکت کرتے ہوئے اس مسئلے کو اجاگر کرنے کی  کوشش کی۔

 



متعللقہ خبریں