صدر رجب طیب ایردوان کل دارالحکومت انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کی میزبانی کریں گے

صدر ایردوان  صدارتی  محل  میں ایک سرکاری تقریب  کے ساتھ اپنے فلسطینی ہم منصب کا استقبال کریں گے۔ تقریب کے بعد دونوں رہنماوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی اور بعد میں وفود کے درمیان مذکرات کا اآغاز ہوگا

2015331
صدر رجب طیب ایردوان کل دارالحکومت انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کی میزبانی کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان کل دارالحکومت انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کی میزبانی کریں گے۔

صدر ایردوان  صدارتی  محل  میں ایک سرکاری تقریب  کے ساتھ اپنے فلسطینی ہم منصب کا استقبال کریں گے۔

تقریب کے بعد دونوں رہنماوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی اور بعد میں وفود کے درمیان مذکرات کا اآغاز ہوگا۔

اجلاس میں  اسرائیل فلسطین تنازعہ کی تازہ ترین پیش رفت اور خطے میں دو ریاستی حل کے وژن کے مطابق اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر ایردوان  اور صدر  عباس ملاقات کے دوران ترکیہ  فلسطین تعلقات پر بھی بات چیت کریں گے۔

دونوں  رہنما دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق   تبادلہ خیال کریں گے اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیں گے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا جمعہ کو ترکیہ کا دورہ ان کی سرجری کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں