شمالی قبرصی ترک جمہوریہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکیہ اورترک ریاستوں کاایک ناگزیرقلعہ ہے: صدر تاتاتر

تاتار نے ان خیالات کا اظہار  لفوکشیا  میں  صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت کے ساتھ منعقدہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی "20 جولائی کی پُر امن کاروائی اور آزادی کی سالگرہ کے  موقع پر   سرکاری تقریب سے خطاب کی کرتے ہوئے کیا

2014321
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکیہ اورترک ریاستوں کاایک ناگزیرقلعہ ہے: صدر تاتاتر

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکیہ اور ترک ریاستوں کا ایک ناگزیر قلعہ ہے۔

تاتار نے ان خیالات کا اظہار  لفوکشیا  میں  صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت کے ساتھ منعقدہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی "20 جولائی کی پُر امن کاروائی اور آزادی کی سالگرہ کے  موقع پر   سرکاری تقریب سے خطاب کی کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  مشرقی بحیرہ روم میں جغرافیائی سیاسی صورتحال ہائیڈرو کاربن کے وسائل حاصل کرنے کے بارے میں بڑے پیمانے پر دوڑ شروع چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اداکاروں اور عالمی طاقتوں کی جانب سے مشرقی بحیرہ روم پر غلبہ حاصل کرنے کی کوششیں، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو غیر فعال کر کےترکیہ کو  مشرقی بحیرہ روم سے دور کرنا اور علاقے پر  اپنی حاکمیت  قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تناؤ کی ایک بنیادی وجہ "یونان اور قبرصی یونایوں کا گٹھ جوڑ ہے جو  اسلحہ سازی کی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

 تاتار نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے دفاع کے لیے  ترکیہ  اپنے   حقوق اور مفادات کے ساتھ ساتھ ان کے اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی جدوجہد جاری  رکھے ہوئے ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر تاتار نے کہا، "شمالی قبرص کی ترک جمہوریہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور ترک ریاستوں کے  لیے ایک قلعے کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج قبرص کے جزیرے میں پُر امن  کاروائی کی 49ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔  صدر  تاتار نے کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ منصفانہ، مستقل اور پائیدار حل صرف دو ریاستوں پر مبنی ہونے ہی کا نعرہ  لگاتے رہیں گے۔

صدر تاتار نے کہا کہ دوسرے ممالک، خاص طور پر اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے ہماری توقع یہ ہے کہ یونانی فریق کو ہماری موروثی مساوات کی ضرورت کے طور پر متنبہ کیا جائے اور انہیں مجبور کیا جائے کہ وہ ہماری خود مختار مساوات اور ہماری مساوی قومی حیثیت کی تصدیق کریں۔



متعللقہ خبریں