الجزائر کے صدر ترکیہ کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

ملاقاتوں کے دوران موجودہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

2014523
الجزائر کے صدر ترکیہ کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

الجزائر کے صدر عبدالمصد طیبون صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر آج ترکیہ پہنچیں گے۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل استنبول میں ہونے والی ملاقاتوں میں ترکیہ اور الجزائر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا اور تعاون کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقاتوں کے دوران موجودہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں