بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کو جاری رکھنے پر یقین ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے اپنے خلیجی دورے  سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات اور اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے اپنے دوروں،  کے بعد واپسی پر طیارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے اور ایجنڈے کے بارے میں اپنے خیالات  پیش کیے

2014456
بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کو جاری رکھنے پر یقین ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کو  تسلسل کو  ساتھ   جاری  رکھنے پر  یقین رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان نے اپنے خلیجی دورے  سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات اور اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے اپنے دوروں،  کے بعد واپسی پر طیارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے اور ایجنڈے کے بارے میں اپنے خیالات  پیش کیے۔

ایردوان نے کہا کہ بلیک سی گرین انیشیٹو کے خاتمے سے نہ صرف خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کے اثرات کا سلسلہ کچھ علاقوں میں قحط اور پھر امیگریشن کی نئی لہروں کی شکل میں بھی ابھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اس کی روک تھام کے لیے پہل کرنے سے دریغ نہیں کرے گا، ایردوان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم روس کے صدر  پوتن  سے تفصیل سے بات کر کے اس انسانی تحریک کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ انہیں مغربی ممالک سے بھی کچھ توقعات ہیں۔ مغربی ممالک کو بھی اس معاملے پر ایکشن لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ سفارت کاری کے تمام پہلووں  کا  استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان مسائل پر پوتن کے ساتھ تفصیل سے بات کریں گے، پہلے ٹیلی فون ڈپلومیسی کے ذریعے، اگر ان کا اگست کا دورہ ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اس عمل کو طول دینے سے پہلے بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے

جہاں تک خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کا معاملہ ہےہمارا تعاون آنے والے عرصے میں ٹھوس منصوبوں کے ساتھ مضبوط اور ترقی کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ ہم اپنی معیشت پر جلد از جلد اس کے مثبت اثرات دیکھیں گے۔ ہمارے خلیجی دورے کے دوران، ہماری جمہوریہ کی تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی اور ہوابازی کے برآمدی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

انہوں نے  کہا کہ شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ کے اپنے دورے کے دوران، انہوں نے قبرص کے مسئلے کے حل کے بارے میں ترکیہ  کے موقف اور تجاویز کو پوری دنیا کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قبرصی  ترک  عوام کی سلامتی، بہبود کے لیے کام کرتے ہیں، ہم جزیرے کے لیے دیرپا اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گےانہوں نے مزید کہا کہ  فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اگلے ترکیہ کے دورے پر آئیں گے۔

ایردوان نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ پیشرفت ترکیہ  اور اسرائیل کے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کا سبب بنے گی۔



متعللقہ خبریں