آج فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کی غدار بغاوت کی کوشش کی 7ویں برسی

آج فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کی غدار بغاوت کی کوشش کی 7ویں برسی

2011642
آج فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کی غدار بغاوت کی کوشش کی 7ویں برسی

آج فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کی ناکام  بغاوت کی کوشش کی 7ویں برسی ہے۔

فیتو دہشت گرد  تنظیم  کے اراکین، جو جمہوریہ ترکیہ کے قومی اتحاد اور سالمیت پر حملہ کرنے کے ارادے سے ملک کو اندھیروں میں ڈالنا چاہتے تھے، نے 15 جولائی 2016 کو ناکام  بغاوت کی کوشش کی۔

ترک جمہوریت کو نشانہ بنانے کی اس غدارانہ کوشش کو ترک عوام کی جمہوریت اور منتخب مرضی کے تحفظ کے لیے بھرپور مزاحمت نے ناکام بنا دیا۔

فیتو  کی خونی بغاوت کی کوشش، جس نے ملک کے بہت سے اداروں، خاص طور پر فوج اور سیکورٹی فورسز میں دراندازی کی، اس کے حقیقی عزائم کا 15 جولائی 2016 کو انکشاف کیا، صدر کی کال پر جمہوریت کے تحفظ کے لیے چوکوں اور سڑکوں پر نکل آنے والے شہریوں   ناکام بنا دیا ۔

صدر ایردوان نے  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک قوم کے حوصلے اور عزم کے ساتھ حاصل کی گئی اس فتح نے دنیا میں ایک بے مثال مزاج اور جمہوریت کا شعور اجاگر کیا ہے۔

اس جدوجہد میں جو تاریخ میں ایک شاندار مزاحمت کے طور پر ابھری ہے، ترکیہ بھر میں چوکوں اور سڑکوں  عوام نے بڑی تعداد  میں   پر نکل کر ٹینکوں اور گولیوں کے سامنےسینہ سپرہوگئے  اور جمہوریت کے تحفظ کی خاطر  253 محب وطن شہید  ہوگئے۔

15 جولائی کی فتح  کے ساتویں سال  کے  موقع پر ترکیہ اپنے ان شہداء کو خراجِ تحسین پیش  کرتا ہے  جنہوں نے وطن اور پرچم کے لیے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جام شہادت نوش کیا۔

"15 جولائی جمہوریت اور قومی اتحاد کا دن" ہر سال مختلف سرگرمیوں کے ساتھ منایا جاتا ہے جو اس بامعنی مزاحمت اور لڑنے والے جذبے کو برقرار رکھنے کے لیے پوری احتیاط سے تیار کی جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں فتح حاصل ہوئی۔

 



متعللقہ خبریں