ہم ترکیہ کی یورپی یونین میں رکنیت کی بھرپور حمایت کریں گے:سانچیز

ہسپانوی وزیراعظم نے  بتایا کہ  یورپی یونین کی عبوری صدارت اس وقت اسپین کےپاس ہے اور  میں نے  صدر ایردوان کو یورپی یونین کے رکنی مذاکرات میں   ترکیہ کی حمایت کا پورا یقین دلایا ہے

2010730
ہم ترکیہ کی یورپی یونین میں رکنیت کی بھرپور حمایت کریں گے:سانچیز

 ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے  کہا ہے کہ ان کا ملک ترکیہ کی یورپی یونین میں رکنیت کی بھرپور حمایت کرے گا۔

 نیٹو اجلاس کے دوران صدر ایردوان نے ملاقات کرنے والے سانچیز نے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔

 ہسپانوی وزیراعظم نے  بتایا کہ  یورپی یونین کی عبوری صدارت اس وقت اسپین کےپاس ہے اور  میں نے  صدر ایردوان کو یورپی یونین کے رکنی مذاکرات میں   ترکیہ کی حمایت کا پورا یقین دلایا ہے ، ترکیہ کو یورپ سے قریب کرنے کے لیے کس نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں گے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا، اسپین نے  کسٹم یونین معاہدے اور ویزہ حصول میں نرمی جیسے موضوعات پر ہمیشہ   ترکیہ کے لیے مثبت موقف اختیار کیا ہے۔

سانچیز نے مزید کہا کہ   ترکیہ کے معاملے میں اسپین یک طرفہ فیصلہ کرنے کا مجاز نہیں ہے البتہ وہ ترکیہ سے متعلقہ ان دونوں موضوعات   پر بحث  کی ممکنہ کوشش ضرور کرے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں