اسرائیل کے لبنان پر حملے خطے میں انتشار پیدا کرنے کا حربہ ہیں، ترکیہ
وزارت خارجہ نے لبنان پر اسرائیل کے پرتشدد حملوں کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا
ترکیہ کا کہنا ہے کہ لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملے پورے خطے میں انتشار پیدا کرنے کے منصوبوں کا ایک نیا مرحلہ ہیں۔
وزارت خارجہ نے لبنان پر اسرائیل کے پرتشدد حملوں کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ"لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملے پورے خطے کو افراتفری میں ڈالنے کی اسرائیل کی کوششوں کا ایک نیا مرحلہ ہے۔ وہ ممالک جو اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کرتے ہی وہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے اپنے سیاسی مفادات کے لیے خونریزی کرنے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ "یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ادارے، خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اور بین الاقوامی برادری بلا تاخیر لازمی اقدامات اٹھائیں۔"
متعللقہ خبریں
ترکیہ: فیدان۔عراقچی ملاقات
وزیر خارجہ خاقان فیدان کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات