ترکیہ اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کو  سفیروں کی  سطح تک بڑھا دیا گیا

ترکیہ اور مصر کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ نے سفیر صالح متلو  شَن  کو قاہرہ میں ترکیہ کا سفیر   اور مصر نے امر   الہامی کو انقرہ میں مصر کا سفیر نامزد کیا ہے

2006737
ترکیہ اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کو  سفیروں کی  سطح تک بڑھا دیا گیا

ترکیہ اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کو  سفیروں کی  سطح تک بڑھا دیا گیا ہے ۔

ترکیہ اور مصر کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ نے سفیر صالح متلو  شَن  کو قاہرہ میں ترکیہ کا سفیر   اور مصر نے امر   الہامی کو انقرہ میں مصر کا سفیر نامزد کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سفارتی تعلقات کی سطح میں اضافہ دونوں ممالک کے صدور کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق عمل میں لایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قدم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو دوبارہ معمول پر لانا ہے  جو ترکیہ اور مصری عوام کے مفادات کے مطابق دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی باہمی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں