یونانی وزیر اعظم، غیر قانونی مہاجرین کے معاملے میں یورپی یونین ترکیہ سے تعاون کر سکتی ہے

ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کے فریم ورک کو ایک نئی بنیاد پر  استوار کیا جائیگا

2005688
یونانی وزیر اعظم، غیر قانونی مہاجرین کے معاملے میں یورپی یونین ترکیہ سے تعاون کر سکتی ہے

یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچو تاکیس کا کہنا ہے کہ  مہاجرین مسئلے کے حل کے لیے  یورپی یونین ترکیہ  کو نیا اقتصادی تعاون فراہم کر سکتا ہے۔

بیلجیئم کے شہر برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ  دیتے ہوئے میچو تاکیس  نے کہا کہ وہ نیٹو سربراہی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر اس ماہ لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے۔ اور انہیں امید ہے کہ ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کے فریم ورک کو ایک نئی بنیاد پر  استوار کیا جائیگا۔

میچو تاکیس نے  آئندہ کے ایام میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیوں کو سفر پر نکلنے سے قبل ہی روکے جانے کے معاملے میں ترک حکام کے ساتھ کہیں زیادہ بہتر تعاون کی حالت میں ہونے  پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے  کہ "میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ترکیہ کو مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے میں اتحاد قائم کرنا چاہیے۔ دوسری طرف، یورپی یونین نے ترکیہ کی مدد کے لیے کئی ملین یورو دیے ہیں اور ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ دے سکتے ہیں۔ یونین کے سالانہ بجٹ  کی  تشکیل نو  میں ترکیہ کی مستقبل  میں مدد  کے لیے میں ایک اضافی شق شامل کی جا سکتی ہے۔"



متعللقہ خبریں