برطانیہ کے شہر لوٹن میں "تیسرے لوٹن ترک کلچر فیسٹیول" کا آغاز

لوٹن ٹرکش ایجوکیشن اینڈ کلچر سینٹر اور لوٹن میونسپلٹی کے تعاون سے شہر کے سب سے بڑے پارک اسٹاک ووڈ پارک میں روایتی ترک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

2001490
برطانیہ کے شہر لوٹن میں  "تیسرے لوٹن ترک کلچر فیسٹیول" کا آغاز

برطانیہ کے شہر لوٹن نے "تیسرے لوٹن ترک کلچر فیسٹیول" کی میزبانی کی ہے۔

لوٹن ٹرکش ایجوکیشن اینڈ کلچر سینٹر اور لوٹن میونسپلٹی کے تعاون سے شہر کے سب سے بڑے پارک اسٹاک ووڈ پارک میں روایتی ترک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

تیسری بار منعقد  ہونے والے  اس فیسٹویل ترکیہ  اور عثمانی ثقافت کو فروغ  دینے ،  مہتر بینڈ اور ترکیہ کے فنکاروں اور مقامی لوک رقص کی ٹیموں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

فیسوٹیل  میں بچوں کے لیے عثمانی خیمے اور کھیل کے میدان بنائے گئے تھے، علاوازیں  یہان ترک  کھانے بھی پیش کیے گئے۔

لوٹن ٹرکش ایجوکیشن اینڈ کلچر سینٹر کے صدر اتیلا اوستن  نے فیسٹیول  سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ نے اس تقریب کا انعقاد کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے۔

اوستن نے کہا کہ لوٹن میں ترکیہ کی ہوا چل رہی ہے۔ ہم برطانیہ  میں ترک  ثقافت کو نئی نسل کے ساتھ زندہ رکھنا چاہتے ہیں اور اپنے غیر ملکی مہمانوں کو ترک ثقافت سے متعارف کرانا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں