ترک مسلح افواج نے 7 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے شمالی شام میں فرات شیلڈ کے علاقے میں سائبرین بیس کے علاقے اور کلیس  اور  اونجو پنار پولیس کیمپس کے خلاف بیک وقت مارٹرگولوں سے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی

1998319
ترک مسلح افواج نے 7 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا

وزارت قومی دفاع نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 7 دہشت گردوں کو غیر فعال کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے شمالی شام میں فرات شیلڈ کے علاقے میں سائبرین بیس کے علاقے اور کلیس  اور  اونجو پنار پولیس کیمپس کے خلاف بیک وقت مارٹرگولوں سے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے ہراساں کرنے اور بیس کے علاقوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

حملہ کیے جانے والے علاقوں کا جائزہ  لینے  کے فوراً بعد  ترک مسلح افواج نے فوری  جوابی کاروائی کی  اور  دہشت گرد تنظیم کے دو نام نہاد رہنماؤں سمیت 7 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیاجبکہ  اایک نام نہاد ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں