صدر ایردوان حسبِ روایت پہلے شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ اورپھر آذربائیجان کا دورہ کریں گے

صدر ایردوان 28 مئی کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا غیر ملکی دورہ شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ  کریں گے

1998310
صدر ایردوان حسبِ روایت  پہلے شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ اورپھر آذربائیجان کا دورہ کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان، ایک ریاستی روایت کے مطابق صدارتی انتخابات کے بعد سب سے پہلے   شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ اور آذربائیجان کا غیر ملکی دورہ کریں گے۔

صدر ایردوان 28 مئی کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا غیر ملکی دورہ شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ  کریں گے۔

صدر ایردوان شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار  اور وزیراعظم  اونال  اوستل  سے ملاقات کریں گے۔

صدر ایردوان  صدر ایرسین تاتار ار کے ساتھ صدارتی محل میں ون تو ون ملاقات  اور ورکنگ لنچ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کریں گے۔

ملاقاتوں کے دوران، مستقبل میں قبرص پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے اور مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی توقع ہے۔

آذربائیجان کے اپنے دورے کے دائرہ کار میں صدر ایردوان صدر الہام علی ایف کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات    اور بعد میں وفود کی سطح پر  مذاکرات میں حصہ لیں گے  ۔

ملاقاتوں میں جہاں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے شعبوں کی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وہیں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں