28 مئی کودوسرے مرحلے کے لیے 73 ممالک میں نمائندہ دفاتر میں ووٹنگ کی تیاری

وزارت خارجہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے بیرون ملک قائم کیے جانے والے بیلٹ بکس کی معلومات شیئر کی گئی  ہیں

1987222
28 مئی کودوسرے مرحلے کے لیے 73 ممالک میں نمائندہ دفاتر میں ووٹنگ کی تیاری

28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کے لیے 73 ممالک میں نمائندہ دفاتر کے ذریعے بیلٹ بکس لگائے جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے بیرون ملک قائم کیے جانے والے بیلٹ بکس کی معلومات شیئر کی گئی  ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 20 مئی تک 73 ممالک میں ترکیہ کے 151 نمائندوں کی جانب سے 167 پوائنٹس پر بیلٹ بکس قائم کیے جائیں گے اور ووٹنگ کا طریقہ کار کسٹم  چوکیوں  پر 20 سے 28 مئی تک ہوگا۔

بیرون ملک رہنے والے شہری سپریم الیکشن بورڈ کی ویب سائٹ "ysk.gov.tr" سے اپنے ووٹنگ کے عمل کی تاریخ، وقت اور ایڈریس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں