شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: صدر ایرسین کی طرف سے صدر ایردوان کو مبارکباد

جمہوری ماحول، بالغ النظری اور بھاری شرکت کے ساتھ منعقدہ انتخابات کے نتائج صدر ایردوان کے ساتھ عوامی تعاون کا کھُلا اظہارہیں: صدر ایرسین تاتار

1986663
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: صدر ایرسین کی طرف سے صدر ایردوان کو مبارکباد

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے بھی انتخابات میں اکثریتی ووٹ حاصل کرنے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تاتار نے صدر رجب طیب ایردوان کے لئے ارسال کردہ پیغام میں کہا ہے کہ نہایت جمہوری ماحول، بالغ النظری اور بھاری شرکت کے ساتھ منعقدہ انتخابات کے نتائج کی رُو سے جمہوری اتحاد نے قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لی ہے ۔ یہ کامیابی اتحاد کے ساتھ عوامی تعاون کا کھُلا اظہار ہے۔

پیغام میں صدر تاتار نے مادرِ وطن ترکیہ کے ساتھ قبرصی ترک عوام کے  غیر متزلزل اتحاد پر زور دیا اور   کہا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات ایک جمہوری میلے کی شکل میں طے پائے ہیں۔ ان نہایت اہم انتخابات میں اس قدر بالغ النظری کا مظاہرہ کرنے پر میں ترک عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں