ترکیہ اب اپنی پیداوار، روزگار اور برآمدات کے ساتھ عالمی طاقت بن چکا ہے: صدر ایردوان

دارالحکومت انقرہ کے  علاقے  پرساکلار  میں اپنی پارٹی کی ریلی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ملک کی دولت پیداوار کے ذریعے ہوتی ہے

1985387
ترکیہ اب اپنی پیداوار، روزگار اور برآمدات کے ساتھ عالمی طاقت بن چکا ہے: صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اب اپنی پیداوار، روزگار اور برآمدات کے ساتھ عالمی طاقت بن چکا ہے۔

دارالحکومت انقرہ کے  علاقے  پرساکلار  میں اپنی پارٹی کی ریلی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ملک کی دولت پیداوار کے ذریعے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس تیل اور قدرتی گیس جیسے زیر زمین  ذخائیر نہیں ہیں، تو آپ کے پاس کام کرنے اور پیدا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اب اپنی پیداوار، روزگار، برآمدات کے ساتھ علاقائی  طاقت سے  بڑھ کر ایک عالمی قوت  بن چکا ہے۔

ایردوان نے کہا کہ جب دنیا میں پیداوار اور سپلائی چین نئی قسم کی کورونا وائرس کی وبا میں ٹوٹ گئی تھی، ترکیہ نے زیادہ پیداوار  تایر کیں اور  برآمد کیں۔

انہوں نے کہا کہ  روس-یوکرین جنگ ایک عالمی بحران میں بدل گئی، ہم نے خود کو سفارتی اور اقتصادی طور پر ایک مختلف جگہ پر رکھا۔ توانائی، صنعت، برآمدات اور روزگار میں ہم نے جو کامیابیاں حاصل کیں، ان کے پیچھے ہم دنیا میں ہونے والی پیشرفت کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہے۔



متعللقہ خبریں