ترکیہ قدرتی آفات کے خلاف اپنی تیاریوں اور مداخلت استعداد میں اضافہ کر رہا ہے، ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات

6 فروری کی تاریخ  ہمارے لیے آفات کے برخلاف تیاریوں اور مداخلت کے معاملات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوئی ہے

1979250
ترکیہ قدرتی آفات کے خلاف اپنی تیاریوں اور مداخلت استعداد میں اضافہ کر رہا ہے، ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات

صدارتی محکمہ اطلاعات کےصدر فخرالدین آلتون  کا کہنا ہے کہ ترکیہ جوں جوں ترقی کی منازل طے کرتا جائیگا یہ آفات کے بر خلاف تیاریوں اور مداخلت میں اپنی استعداد کو اسی  سطح پر بڑھاتا رہے گا۔

آلتون نے محکمہ اطلاعات میں "تیاریاں، مداخلت اور بہتری" مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ " سٹراٹکوم  ڈیزاسٹر کیمیونیکشن فورم " میں شرکت کی۔

فورم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، التون نے کہا کہ وہ ترکیہ  اور دنیا کے مختلف ممالک سے عوام، میڈیا، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن ایکو سسٹم کے قابل قدر  شراکت داروں کے ہمراہ تباہ کاریوں  سے متعلق مواصلات پر توجہ مرکوز کریں گے۔

انہوں نے بتایا  کہ 6 فروری کو ملک میں یکے بعد دیگرے آنے والے بے مثال اور انتہائی تباہ کن زلزلے، جنہیں "صدی کی آفت"  سے منسوب کیا گیا  ہے، کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 11 صوبوں کے 14 ملین رہائشی  متاثر ہوئے۔ ریاست نے زلزلے آنے کے فوراً بعد  سے اپنے تمام وسائل  کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی سرگرمیاں سر انجام دیں اور یہ  زلزلہ زدہ علاقوں میں شہریوں کے شانہ بشانہ رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 فروری کی تاریخ  ہمارے لیے آفات کے برخلاف تیاریوں اور مداخلت کے معاملات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوئی ہے،  ہم نے ترکیہ قومی رسک ترقیاتی ماڈل  کو عملی جامہ پہنایا ہے اور  گزشتہ  20 برسوں میں آفات کے سامنے تیاریوں اور مداخلت کے  مفہوم میں  فروغ دیے گئے  مضبوط اقدامات  کو مزید آگے بڑحانے کے لیے آئندہ کے دور میں بھی ہم اپنے امور پر کام کو جاری و ساری رکھیں گے۔

ترکیہ  ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پلان کے دائرہ کار میں موجود خطرات کے خلاف عوام کو آگاہ کرنے اور تیار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، التون نے کہا،"جیسے جیسے ترکیہ ترقی  کی منازل طے کرتا  ہے اور مضبوط ہوتا جاتا ہے، اس کی  قدرتی آفات کے برخلاف  تیاری اور ردعمل کی صلاحیت کافی بلند سطح تک پہنچ جائیگی۔ "

 

 



متعللقہ خبریں