قومی لڑاکا طیارے بائراکتار قزل ایلما  کی  آزمائشی پروازیں  کامیابی سے جاری

سیلچوق  بائراکتار  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس منصوبے پر تنقید کرنے والے حلقوں کے ردِ عمل کا جواب دیا ہے

1977491
قومی لڑاکا طیارے بائراکتار قزل ایلما  کی  آزمائشی پروازیں  کامیابی سے جاری

 

قومی لڑاکا طیارے بائراکتار قزل ایلما  کی  آزمائشی پروازیں  کامیابی سے جاری  ہیں ۔

بائیکار  بورڈ کے چیئرمین اور ٹیکنالوجی کے رہنما سیلچوق  بائراکتار  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  قزل ایلما کے 6ویں اور 7ویں فلائٹ ٹیسٹوں کی فوٹیج شیئر کی جس میں یہ طیارہ  ٹیک آف اور لینڈنگ اور تیز رفتار فلائٹ ٹرائل بغیر کسی پرابلم کے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سیلچوق  بائراکتار  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس منصوبے پر تنقید کرنے والے حلقوں کے ردِ عمل کا جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہر ٹسٹ میں اپنے اس طیارے کے پرواز کی رفتار بڑھا رہے ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کرنے والے ہمارے #Red Blues تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔  ہماری پروازیں اور جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم  آسمان  اور خلاء   پر اپنی برتری قائم نہیں کرلیتے۔



متعللقہ خبریں