6 فروری کے زلزلوں کے زخموں کو قوم اور ریاست مل کر مندمل کررہے ہیں: صدر ایردوان

صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار  اپنے  عید الفطر کے موقع پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں شہریوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا ہے

1977652
6 فروری کے زلزلوں کے زخموں کو قوم اور ریاست مل کر مندمل کررہے ہیں: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ 6 فروری کو ترکیہ میں  آنے والے  زلزلوں جسے  "صدی کی تباہی"  قرار دیا گیا ہے کے زخموں کوقوم اور ریاست  مل کر ہی مندمل کررہے ہیں۔

صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار  اپنے  عید الفطر کے موقع پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں شہریوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سال رمضان المبارک کے مہینے کاآغاز 6 فروری کے زلزلے میں ہونے والی جانوں کے ضیاع  کی وجہ سے  ہم سب کے لیے باعث  غم تھا ۔ انہوں نے اس موقع پر  زلزلے اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے 50 ہزار سے زائد افراد میں سے ہر ایک کے لیے خدا کی رحمت اور صبر کی دعا کی۔

ایردوان نے کہا کہ انہوں نے ان مبارک دنوں میں زلزلہ زدگان کو تنہا نہیں چھوڑا، انہوں نے انتخابی ایجنڈے، دیگر ریاستی امور اور روزمرہ کی مصروفیات کو زلزلہ زدہ علاقے  ہرگز فراموش نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدی کی تباہی کے زخموں کو مندمل کر رہے ہیں، ہم ریاست اور قوم  ایک دوسرے کے شانہ بشانہ  صدی کے ان زخموں کو مندمل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی عمل 100 ہزار سے زائد زلزلہ زدہ رہائش گاہوں اور گاؤں کے مکانات کی تعمیر شروع ہو چکی ہے، ان میں سے تقریباً 50 ہزار کی بنیادیں رکھ دی گئی ہیں۔ جیسے جیسے ہم نئی تعمیرات شروع کر رہے ہیں، زلزلہ زدہ علاقے میں امیدیں بڑھتی جا رہی ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  اگرچہ جانی نقصان کو واپس نہیں لایا جا سکتا لیکن وہ زلزلہ متاثرین کو جلد از جلد ان کے نئے گھروں میں واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں۔



متعللقہ خبریں