الجزائر کے صدر عبدالمصد تبون اور صدر ایردوان کے درمیان سوڈان کی صورتِ حال پر بات چیت

الجزائر کی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر تبون اور صدر ایردوان  کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی

1976862
الجزائر کے صدر عبدالمصد تبون اور صدر ایردوان کے درمیان سوڈان کی صورتِ حال پر  بات چیت

الجزائر کے صدر عبدالمصد تبون  نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ سوڈان میں پیش رفت   پر بات چیت کی ہے۔

الجزائر کی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر تبون اور صدر ایردوان  کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں صدور نے برادر ملک سوڈان میں خطرناک اور افسوسناک پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلی فونک رابطے  میں  صورتحال کو سیاسی طور پر قابو میں رکھنے اور برادران وطن کے درمیان تنازعات کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

بیان میں، جس میں کہا گیا ہے کہ تبون اورایردوان  نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ان تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ایک دوسرے کو   عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

الجزائر نے، عرب لیگ کی صدارت کی حیثیت سے، سوڈان میں فوج اور ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (HDK) کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کو ختم کرنے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔



متعللقہ خبریں