استنبول ائیر پورٹ دنیا کا ساتواں مصروف ترین ائیر پورٹ

استنبول ایئرپورٹ آپریٹر İGA کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹ میںبتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کونسل کی طرف سے شائع کردہ دنیا کے 10 مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں استنبول ائیر پورٹ 7 ویں نمبر پر ہے

1970700
استنبول ائیر پورٹ دنیا کا ساتواں مصروف ترین ائیر پورٹ

ائیرپورٹ کونسل انٹرنیشنل (ACI ورلڈ) کی طرف سے شائع کردہ "2022 کے دنیا کے 10 مصروف ترین ہوائی اڈوں" کی فہرست میں استنبول ہوائی اڈے کو 7 ویں نمبر پر رکھا گیاہے۔

استنبول ایئرپورٹ آپریٹر İGA کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹ میںبتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کونسل کی طرف سے شائع کردہ دنیا کے 10 مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں استنبول ائیر پورٹ 7 ویں نمبر پر ہے۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ استنبول ائیر پورٹ  نے  2022 میں 64 ملین سے زیادہ مسافروں کی میزبانی کی ہے اور ان تمام مسافروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی منزل کے لیے استنبول ائیر پورٹ کا انتخاب کیا ہے۔

اٹلانٹا، ڈلاس، ڈینور، شکاگو، دبئی اور لاس اینجلس کے ہوائی اڈوں کے بعد استنبول ہوائی اڈہ اس فہرست میں 7ویں نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں