عالمی مشکلات اور تنازعات نے مایوس لوگوں  کو ہجرت کرنے پر مجبور کیا ہے : چاوش اولو

میولود چاوش اولو   نے ان خیالات کا اظہار  نیویارک میں اقوام متحدہ  کے صدر دفتر میں منعقدہ بین الاقوامی مائیگریشن ڈائیلاگ اجلاس جس میں بین الاقوامی نقل مکانی کے مسائل پر غور کیا جا رہا ہے    میں خوراک کے بحران سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1967804
عالمی مشکلات اور تنازعات نے مایوس لوگوں  کو ہجرت کرنے پر مجبور کیا ہے : چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ عالمی مشکلات اور تنازعات نے مایوس لوگوں  کو ہجرت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

میولود چاوش اولو   نے ان خیالات کا اظہار  نیویارک میں اقوام متحدہ  کے صدر دفتر میں منعقدہ بین الاقوامی مائیگریشن ڈائیلاگ اجلاس جس میں بین الاقوامی نقل مکانی کے مسائل پر غور کیا جا رہا ہے    میں خوراک کے بحران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔  

انہوں نے کہا کہ عالمی چیلنجز اور تنازعات مایوس لوگوں  کو ہجرت پر مجبور کررہے ہیں ۔  چاووش اولو نے کہا کہ  یوکرین میں جنگ نے عالمی سطح پر اناج کی رسد کو نازک سطح پر پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قدم بڑھاتے ہوئے ، اقوام متحدہ کے ساتھ بلیک سی گرین انیشیٹو کے دائرہ کار میں  دنیا بھر کے تمام گھرانوں کی مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ہم اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  بلند شرح سود اور افراط زر بھی قوموں کو فنڈز اور قرضوں تک رسائی  سے روکے ہوئے ہے  اور یہ مسئلہ بھی غور طلب ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ اپنی مجموعی مقامی  پیداوار کے مقابلے ترقیاتی امداد دینے والے دنیا کے تین سرفہرست عطیہ دہندگان میں سے ایک ہے، وزیر خارجہ چاووش اولو نے زور دیا کہ وہ ضرورت مند کمیونٹی تک  امداد پہنچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

چاووش اولو نے کہا کہ ایک مرکز کے طور پر ترکی کا ابھرتا ہوا کردار ہمارے خطے اور اس سے باہر توانائی کے استحکام میں معاون ہے۔



متعللقہ خبریں