ترکیہ: ابراہیم قالن کی کانگریس اراکین سے ملاقات

صدارتی ترجمان اور سفیر ابراہیم قالن کی امریکی کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقات، ترکیہ۔ امریکہ باہمی تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر بات چیت

1960485
ترکیہ: ابراہیم قالن کی کانگریس اراکین سے ملاقات

ترکیہ صدارتی دفتر کے ترجمان اور سفیر ابراہیم قالن نے اپنے دورہ امریکہ کے آخری دن دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی کانگریس اراکین کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکراتی گروپ ، ڈیموکریٹ اور ریپبلکن پارٹی  کے، کانگریس اراکین پر مشتمل تھا اور مذاکرات کانگریس کی عمارت میں طے پائے۔

مذاکرات میں ترکیہ ۔ امریکہ باہمی تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت کا جائزہ لیا گیا۔

سفیر ابراہیم قالن نے جسٹس کمیٹی کی تجربہ کار رکن سینیٹر لنڈسی گراہم  سے بھی ان کے  کانگریس آفس میں ملاقات کی۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ ترکیہ میں زلزلوں کے بعد بحالی اور تعمیرِ نو  کے مرحلے  اور دفاعی صنعت میں باہمی تعاون کے راستے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

علاوہ ازیں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تعاون، سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو رکنیت مراحل ، روس۔یوکرین جنگ کی صورتحال، اناج سمجھوتے کی مدت میں اضافے کے معاملے میں ترکیہ کے کردار اور دیگر علاقائی موضوعات پر بھی غور کیا گیا۔



متعللقہ خبریں