فن لینڈ کے صدرSauli Niinistö صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے

صدارتی مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، Niinistö ایردوان کی دعوت پر 16-17 مارچ کو ترکی کا ورکنگ دورہ کریں گے

1960247
فن لینڈ کے صدرSauli Niinistö صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت  پر ترکیہ کا دورہ کریں گے

فن لینڈ کے صدر Sauli Niinistö صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ تشریف لا ئیں  گے۔

صدارتی مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، Niinistö ایردوان کی دعوت پر 16-17 مارچ کو ترکی کا ورکنگ دورہ کریں گے۔

17 مارچ بروز جمعہ استنبول میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران ترکیہ فن لینڈ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور تعاون کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دو طرفہ تعلقات کے علاوہ، نیٹو کی رکنیت کے لیے فن لینڈ کی درخواست، ترکیہ-یورپی یونین تعلقات اور نیٹو میڈرڈ سربراہی اجلاس دائرہ کار میں  سہ فریقی میمورنڈم کی بنیاد پر موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترکیہ نے فن لینڈ اور سویڈن کو ویٹو کر رکھا ہے، جنہوں نے 28 جون کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔ انقرہ جس نے دونوں ممالک کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں جو دہشت گرد تنظیموں کی کھلے عام حمایت کرتے ہیں، کیے گئے وعدوں کے پورا ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں