صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں صدارتی اور عام انتخابات کو 14 مئی کو منعقد کرانے کا اعلان کر دیا
صدر ایردوان نے آئین کے آرٹیکل 116 کے ذریعے حاصل اختیارات کی رو سے 18 جون 2023 کو منعقد کیے جانے والے صدارتی و عام انتخابات کو 14 مئی کو کروانے کے فیصلے پر دستخط کر دیے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان نے اطلاع دی ہے کہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو منعقد کیے جائینگے۔
صدر ایردوان نے آئین کے آرٹیکل 116 کے ذریعے حاصل اختیارات کی رو سے 18 جون 2023 کو منعقد کیے جانے والے صدارتی و عام انتخابات کو 14 مئی کو کروانے کے فیصلے پر دستخط کر دیے ہیں۔
جناب ایردوان نے اس چیز کی یاد دہانی کرائی ہے کہ انہوں نے سال نو کے آغاز کے فوراً بعد ہی انتخابات کی تاریخ کو 14 مئی کے طور پر اپ ڈیٹ کرنے کے ارادے کو رائے عامہ کے سامنے آشکار کر دیا تھا۔
ترک صدر نے انتخابات کے وقت کو تقریبا ً ایک ماہ پیچھے کرنے کے فیصلے کے عقب میں کار فرما بعض اسباب کو کچھ یوں بیان کیا ہے:
" ہر چیز سے قبل 18 جون ہمارے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کا تعین کرنے والے یونیورسٹی اینٹرس امتحان کے شیڈول کا دن تھا۔ علاوہ ازیں انہی ایام میں اندرون و بیرون ملک سے ہمارے لاکھوں شہریوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مقدس سرزمین پر ہونا تھا۔ پرائمری اور مڈل اسکولوں کے انتخابات کے دن سے کچھ مدت قبل موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے بند ہونے کی بنا پر ہر برس کی طرح امسال بھی لاکھوں شہریوں نے اپنے آبائی مقامات اور تعطیلات کے مقامات کا رخ کرنا تھا۔ ان وجوہات کی بنا پر ہم 18 جون کو قوم کے ارادے کی پولنگ اسٹیشنوں میں عکاسی نہ ہو سکنے کے نتیجے تک پہنچے ہیں۔
متعللقہ خبریں

ہم، ترکیہ کو مستقبل کی طرف محفوظ طریقے سے لے جانے کے مقروض ہیں، ترک اسپیکر
ہم اپنے شہروں کو محفوظ بنانے اور عوام کو مستقبل کے لیے محفوظ حالات فراہم کریں گے