ایردوان ۔ ماکرون ویڈیو کانفرس میں ایجنڈے کے معاملات پر غور

صدر ایردوان نے اس سلسلے میں فرانس کے تعاون اور باہمی یکجہتی کا شکریہ بھی ادا کیا

1951404
ایردوان ۔ ماکرون ویڈیو کانفرس میں ایجنڈے کے معاملات پر غور

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کی۔

صدارتی  محکمہ  اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، فرانسیسی صدر میکرون نے 6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کے لیے  ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے اس سلسلے میں فرانس کے تعاون اور باہمی یکجہتی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس دوران ترکیہ۔ فرانس باہمی تعلقات  سے متعلق امور پر بھی  غور کیا گیا۔

ایمانوئل میکرون نے  اس ویڈیو  کال کے بعد اپنی ٹویٹ میں ترکی زبان میں ایک بیان جاری کیا۔

قاہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلوں کے بعد   فرانسیسی سیکیورٹی قوتوں کی  ٹیموں کے متاثرہ علاقوں کو جاتے ہوئے  تلاش  و بچاو کے امور میں ہاتھ بٹانے کی یاد دہانی کرانے والے میکرون نے کہا کہ فرانس کی جانب سے اس دائرہ عمل میں ضلع ادیامان کی تحصیل گیول باشے میں قائم  کردہ موبائل اسپتال میں  روزانہ ایک سو زخمیوں کا علاج  معالجہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے  صدر ایردوان  سے اس جدوجہد اور تعاون   کو جاری رکھنے کی  تصدیق  بھی کی ہے۔

صدر ایردوان کے ساتھ یوکرین جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کی بھی وضاحت کرنے والے  ماکرون  کا کہنا تھا کہ "ہمیں یوکرین کی فتح کے لیے اپنے موجودہ تعاون کو مزید بڑھانا  چاہیے،  حملوں سے باز رکھنے کی راہ میں پیش رفت کرنے  کے لیے ہمیں روس پر دباو میں اضافہ کرنا چاہیے۔ "

 



متعللقہ خبریں